رمضان کے روزرے رکھنے کے عمل سے متاثر ہوکر اسلام کے بارے میں دلچسپی لینا شروع کیاسلامک سینٹر میں اسلام کو قبول کرنے کا اعلان کیا

Lilana
کا تعلق مکسیکو Mexico سے ہے آبائی طور پرکیتھولک عیسائی تھیں اپنی ساری زندگی ہمیشہ سے توحید کی قائل رہیں لیکن اب تک درست طرز زندگی کی تلاش میں تھیں گزشتہ چند ماہ سے اسلامک سنٹر ٹیکساس میں اتوار کو اسلامی کی بنیادی معلومات والی کلاس میں شرکت کرتی رہیں اور پچھلے اتوار کو اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا
۔۔۔
Maria
کا آبائی تعلق وینزیلا Venzuela سے ہے تین سال قبل اپنے ساتھ کام کرنے والی ایک مسلمان کے رمضان کے روزرے رکھنے کے عمل سے متاثر ہوکر اسلام کے بارے میں دلچسپی لینا شروع کی اور خود ہی آن لائن اسلام کے متعلق پڑھتی رہیں اور حجاب بھی پہننا شروع کردیا اور رمضان کے روزے بھی رکھنے لگ پڑیں اس اتوار کو اسلامک سینٹر میں اسلام کو قبول کرنے کا اعلان کیا
۔۔۔
Lily
للی کا آبائی تعلق مکسیکو Mexico سے ہے ایک عرب سے شادی کی اور اپنے شوہر سے ذہن ہم آہنگی ہوئی اور اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوئی اور اسلام کے متعلق مزید معلومات کےلئے اسلامی سینڑ کے امام سے رابطہ میں رہیں اور اتوار کو اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا

یہ معلومات islaminSpanish ویب سائٹ کی ایک حالیہ پوسٹ سے ترجمہ کی گئی ہے

اسپینش اسلام گزشتہ بیس سال سے امریکہ اور لاطینی ممالک میں اسلام اور مسلمانوں کے متعلق آگاہی کی مہم چلانے والی ایک رفاعی تنظیم ہے جو اسپینش زبان میں ایک ویب سائٹ چلاتی ہے اور بنیادی معلومات پر مشتمل اسپینش میں کتابچے شائع کرکے مفت تقسیم کرتی ہے

#فیاض_قرطبی

اپنا تبصرہ بھیجیں