ایتھلیٹ ارسلان نے کراچی میراتھن ریس جیت لی

سرگودھا کے نامور اتھلیٹ ارسلان احمد نے پاکستان روڈ رنرز کے زیراہتمام کراچی میں منعقدہ 42.2 کلومیٹر طویل ریلے میراتھن میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے سرگودھا کا نام ایک بار پھر ملک بھر میں روشن کر دیا ۔
میراتھن میں ملک کے مختلف شہروں سے مایہ ناز مرد و خواتین اتھلیٹس نے شرکت کی ۔ سرگودھا سے مردوں میں واحد ارسلان احمد کو میراتھن میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا ۔ جبکہ خواتین میں سرگودھا سے واحد فرحت بتول کو شرکت کا اعزاز حاصل ہوا جس میں فرحت بتول نے 42.2 کلومیٹر طویل میراتھن میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے سرگودھا کا نام ملک بھر میں روشن کر دیا ۔ میراتھن کے آرگنائزرز صدر پاکستان روڈ رنرز عمر شاد ، نائب صدر جمال خان اور نائب صدر سندھ روڈ رنرز محمد احمد نے پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز اور انعامات سے نوازا ۔
ارسلان احمد نے اپنی کامیابی کو اپنے شہر کیلئے اعزاز قرار دیا ہے ۔
یاد رہے کہ ارسلان احمد Junior National میں بھی شرکت کر چکیں ہیں اور پاکستان انٹر بورڈ ، انٹر کالجیٹ مقابلوں میں بھی کئی اعزازات اپنے نام کر چکیں ہیں ۔
سرگودھا کے سپورٹس حلقوں نے پاکستان روڈ رنرز میراتھن میں شاندار کامیابی پر ارسلان احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں