معروف کاروباری سماجی شخصیت راجہ عامر اقبال مسلم لیگ ن جنوبی کوریا کے پہلے صدر منتخب

خبرداشت نیوزجنوبی کوریا کی معروف سیاسی، سماجی شخصیت راجہ عامر اقبال پاکستان مسلم لیگ ن ساوتھ کوریا کے پہلے صدر منتخب ہو گئے.خبرداشت نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہہ قائدین نے جو مجھ سمیت دوسرے عہدیداران پراعتماد کیا ہے ان کا دل کی اتھاء گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔۔۔۔ راجہ عامر اقبال نو منتخب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ساوتھ کوریا
پاکستان مسلم لیگ ن ساوتھ کوریا کے سیئنیر رہنما راجہ عامر اقبال جنوبی کوریا میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پہلے صدر منتخب ، مبشر حسن عباسی سئینیر نائب صدر، ڈاکٹر میاں صابر حسین جنرل سیکرٹری اور محمد تنویر گجر انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
تمام عہدیداران نے مشترکہ بیان میں قائدین کا اعتماد کرنے پر دل کی اتھاء گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن ساوتھ کوریا راجہ عامر اقبال نے مزید گفتگو کرتے کہا کہ جنوبی کوریا میں ہماری تنظیم ایک مثالی تنظیم ہو گی ۔ جنوبی کوریا ، پاکستان اور پوری دنیا میں موجود مسلم لیگی ساتھیوں سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگ جنہوں نے ہماری سپورٹ کی ان سب کا میں اور ہماری پوری ٹیم دل کی اتھاہء گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں