سرگودھا کے نامور اتھلیٹ ارسلان نے کراچی میراتھن جیت لی

سرگودھا کے نامور اتھلیٹ ارسلان احمد نے پاکستان روڈ رنز کی نمائندگی کرتے ہوۓ سپورٹس ان پاکستان کے زیراہتمام کراچی میں منعقدہ 42.2 کلومیٹر طویل ریلے میراتھن میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے سرگودھا کا نام ایک بار پھر ملک بھر میں روشن کر دیا ۔
میراتھن میں ملک کے مختلف شہروں سے مایہ ناز مرد و خواتین اتھلیٹس نے شرکت کی ۔ سرگودھا سے مردوں میں واحد ارسلان احمد کو میراتھن میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا ۔ جبکہ خواتین میں سرگودھا سے واحد فرحت بتول کو شرکت کا اعزاز حاصل ہوا جس میں فرحت بتول نے 42.2 کلومیٹر طویل میراتھن میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے سرگودھا کا نام ملک بھر میں روشن کر دیا ۔
ارسلان احمد نے اپنی کامیابی کو اپنے شہر کیلئے اعزاز قرار دیا ہے ۔
یاد رہے کہ ارسلان احمد Junior National میں بھی شرکت کر چکیں ہیں اور پاکستان انٹر بورڈ ، انٹر کالجیٹ مقابلوں میں بھی کئی اعزازات اپنے نام کر چکیں ہیں ۔
سرگودھا کے سپورٹس حلقوں نے سپورٹس ان پاکستان میراتھن میں شاندار کامیابی پر ارسلان احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں