عامر خان کی بیٹی آئرہ خان نے مسیحی مذہب کے مطابق شادی کر لی

عامر خان کی بیٹی ائرہ خان نے اپنے ہندو شوہر کے ساتھ شادی کر لیبھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے شہر اودے پور میں 10 جنوری کو عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

عامر خان کی بیٹی آئرا خان اپنی شادی کے دن مسیحی دلہن بنیں، اُنہوں نے سفید رنگ کا گاؤن زیب تن کیا جبکہ اُن کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے پینٹ سوٹ میں ملبوس تھے۔

آئرا خان اور نوپور شیکھرے نے اسٹیج پر کھڑے ہوکر مسیحی مذہب کے مطابق ایک دوسرے کو میاں بیوی کے طور پر قبول کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا، اس موقع پر عامر خان جذباتی نظر آئے۔

مسیحی مذہب کے مطابق شادی کرنے پر آئرا خان اور اُن کے والد عامر خان کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں